نوازشریف چیئرمین نیب کیخلاف بڑے پکے پیروں پرکھڑے ہیں

نوازشریف کامئوقف اوران کا چیئرمین نیب سے معافی اوراستعفے کامطالبہ باکل درست ہے،نیب کا ڈراما دیکھ کرمشرف کا دور زندہ ہوگیا ہے۔سینئرتجزیہ کارمجیب الرحمن شامی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 مئی 2018 17:47

نوازشریف چیئرمین نیب کیخلاف بڑے پکے پیروں پرکھڑے ہیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی 2018ء) : سینئر تجزیہ کار اور صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ نوازشریف بڑے پکے پیروں پرکھڑے ہیں،نوازشریف کا مئوقف اور ان کا چیئرمین نیب سے معافی و استعفے کامطالبہ باکل درست ہے،نیب کا ڈراما دیکھ کرمشرف کا دور زندہ ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اخباری تراشہ جس کی کوئی بنیاد نہیں تھی بلکہ کالم میں ایک تصوراتی کہانی کو موضوع بنایا گیا تھا۔

کالم سے نہ کالم نگار کی کوئی سمجھ بوجھ لگتی ہے اور نہ اس سے ہمارے فاضل نیب کے ذمہ دران کی کوئی سمجھ بوجھ لگتی ہے۔انہوں نے اس کالم نگار کو بلائے بغیر، اس سے کچھ پوچھے بغیر ایک پریس ریلیز جاری کردی ۔جس میں نوازشریف کا باقاعدہ نام لیکرانہیں ٹارگٹ کیا گیا کہ 4.9ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پیسے اسٹیٹ بینک کے ذریعے بھارت بھیجے گئے تھے۔

جبکہ دو سال پہلے بھی اس افسانے کا غبارہ پھٹ چکا تھا۔ہم نے فوری اس پروگرام میں نوٹس لیا تھا کہ یہ زیادتی ہوئی ہے۔المیہ یہ ہے کہ نیب کے اندر موجود لوگوں اور چیئرمین میں مالی معاملات کی کوئی بات چیت نہیں ہے۔ احتساب کا اتنا بڑا ادارہ ہے اگر وہاں یہ ہو توپھر ہم سرپیٹیں گے یا پھر جگر پیٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بڑے پکے پیروں پرہیں۔

نوازشریف کا مئوقف اور ان کا مطالبہ باکل درست ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کا ڈراما دیکھ کرمشرف کا دور زندہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے جووضاحت کی ہے وہ پہلی پریس ریلیز سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کی پشاور تقریر پرردعمل میں کہاکہ اگر کوئی اور ہوتا توسخت الفاظ استعمال کرتا۔چیئرمین نیب یہ بات نہیں سمجھ رہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔انہوں نے ایک افسانے پرنوٹس جاری کیا ہے۔انہیں توخود ہی شرم سے پانی پانی ہوجانا چاچاہیے تھا آج ہمیں ان کے ہاں صرف پانی کا گڑھا نظر آتا کیونکہ یہ اتنی شرمندگی کی بات ہے ،کہ ایک ذی شعور شخص اس مفروضے کو جواز بنا کرنوٹس جاری کردے۔