سابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ اقبال ببلانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 11 مئی 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ میں کروڑوں روپے کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ اقبال ببلانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ میں کروڑوں روپے کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ اقبال ببلانی کی جانب سے دائردرخواست ضمانت سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب حکام کا کہنا تھا کہ اقبال ببلانی نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ۔ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ ملزم کے خلاف 2016 ء میں ریفرنس بھی دائر کیا جا چکا ہے ۔ عدالت نے کیس میں نامزد سابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ اقبال ببلانی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد پیش کیے گئے ۔ جب تک ملزم کے خلاف ٹرائل کورٹ میں ٹرائل مکمل نہیں ہوتا ، ان کی ضمانت منظور نہیں کی جا سکتی ۔