ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس کے زیراہتمام کانفرنس

جمعہ 11 مئی 2018 18:55

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس کے زیراہتمام کانفرنس
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس (اے س سی اے ) کے زیر اہتمام سی پیک ابھرتے ہوئے پاکستان کے لئے اہم ستون کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس کا بنیادی مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی نوجوان آبادی کے لئے عظیم مواقع پیدا کرنا اور کانفرنس میں پاکستان کی اقتصادی کامیابی میں خیبر پختونخوا کے بڑھتے ہوئے تذویرانی کردار کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رضی الدین ‘ وویمن چیمبر کی لیڈر مسز فطرت الیاس بلور ‘ وویمن چیمبر کی سابق صدر مسز نزہت رئوف ‘ رخسانہ نادر ‘ شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر رضیہ سلطانہ ‘ روبا گروپ آف کمپنیز کے محمد آصف ‘ بینک آف خیبر کے وائس پریذنڈنٹ محمد شہباز جمیل اور عاطف حنیف ‘ پروفیشنل اکیڈمی آف کامرس کے پرنسپل خواجہ بلال اور سمیڈا کے سینئر منیجر راشد امان نے سی پیک کو ابھرتے ہوئے پاکستان کے لئے اہم ستون کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وویمن چیمبر آف کامرس کی سابق صدر مسز نزہت رئوف نے سی پیک کے پروگراموں میں کاروباری خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری خواتین کو سہولتیں ان کی بنائی ہوئی مصنوعات کو مارکیٹنگ کے لئے ٹریننگ اور بزنس خواتین کی مالی معاونت کے لئے بنکوں سے روابط کرنے کے لئے کوششیں کرنا اولین ترجیح ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اے سی سی اے کے ہیڈ آف پاکستان ساجید اسلم نے مقررین کو شیلڈ پیش کیں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔