بٹگرام،عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی ومسلم لیگ ن کی اہم وکٹیں گرادیں

اہم سرکردہ کارکنوں نے باقاعدہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،عوامی نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت کے جو پختون قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے

جمعہ 11 مئی 2018 21:37

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی ومسلم لیگ ن کی اہم وکٹیں گرادیں ،اہم سرکردہ کارکنوں نے باقاعدہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،عوامی نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت کے جو پختون قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے نئے شامل افراد کا شمولیت تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق الیکشن کے قریب آتے ہی ضلع بٹگرام میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جمعہ کے روز پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے سرکردہ کارکنوں نے باقاعدہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے بٹگرام میڈیا روم کے ہال میں ایک پروقار شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ضلعی صدر ایاز تورخیلی ،جنرل سیکرٹری شیر محمد خان سواتی ،سینئر رہنماء حضرت یوسف گجبوڑوال ،امیدوار صوبائی اسمبلی آلائی ارشد خان ،این وائی او کے صدر خورشید خان تورخیلی ،سیف اللہ خاطر اور دیگر ذمہ داروں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایاز تورخیلی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ضلع میں جو ترقیاتی کام کیئے ہیں وہ ریکارڈ پر موجود ہے،پی ٹی آئی سے آئے روز اے این پی میں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت سے واضح ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور عوام انکی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے انھوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ 2018میں ایک بار پھر صوبے میں اے این پی کی حکومت آئے گی،اس موقع پر پارٹی میں نئے شامل افراد اصغر خان ،اجل خان،عامر خان ،رضوان اللہ ،محمد سعید خان،فضل خان،تاج محمود خان،تاج ملوک خان،اسلم خان،اشرف خان،محمد خان ودیگر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی صحیح معنوں میں پختون قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے انشاء اللہ 2018میں اے این پی کیلئے بھرپور سیاسی مہم چلائیں گے