Live Updates

عمرا ن کی اہلیان کراچی کی کل جلسہ میں بھرپور شرکت کی دعوت

جمعہ 11 مئی 2018 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پاکستانیوں اور خصوصا اہلیان کراچی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل 12 مئی بروز ہفتہ تحریک انصاف کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ کر رہی ہے،میرا پیغام اہلیان کراچی اور اندرون سندھ عوام کے لیئے ہے کہ میں جلسے میں آپ کے سامنے اپنا لائحہ عمل رکھوں گا ۔

(جاری ہے)

ہم کیسے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنا سکتے ہیںہم سندھ کو کیسی ترقی یافتہ صوبہ بنا کر آگے لا سکتے ہیں۔میں آپ کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات