الیکشن کمیشن نے بھرتیوں ،تبادلوں ااور ترقیاتی اسکیموں پرپابندی سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعہ 11 مئی 2018 22:03

الیکشن کمیشن نے بھرتیوں ،تبادلوں ااور ترقیاتی اسکیموں پرپابندی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھرتیوں ،تبادلوں ااور ترقیاتی اسکیموں پرپابندی سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترقیاتی کاموں،تبادلوں اوربھرتیوںپر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردینے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

یاد رہے گزشتہ روزاسلام آبادہائیکورٹ نے ترقیاتی اسکیموں پرپابندی کاالیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیاتھا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نی11اپریل کوبھرتیوں پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔