ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اہم اجلاس

ہفتہ 12 مئی 2018 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس نادر ہال میں ہوا۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس،ٹریفک پولیس، ایل ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپور یشن کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 12کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری دینے کیلئے ہر کیس کا جائزہ لیا گیا اور اس پر تمام محکموں کا فیڈ بیک لیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ ایل ڈی اے کی سات عمارتوں کی تعمیر کے نقشہ جات کی منظوری دی جبکہ داتا گنج بخش ٹائون کی پانچ عمارتوں کی تعمیر کے نقشہ جات کی منظوری کو اپنی سائٹ پر وزٹ سے مشروط کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :