نوکوٹ میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن دھاندلی کا شکار

قیادت کی جانب سے اختلاف سے بچنے کے لئے دونوں گروپوں کے امیدواروں اتقاق رائے سے عہدیدار چن لیا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:55

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) نوکوٹ میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن دھاندلی کا شکار دو گروپوں میں ہلڑبازی پر مقامی قیادت کی جانب سے اختلاف سے بچنے کے لئے دونوں گروپوں کے الیکشن میں حصہ لینے والے کو اتقاق رائے سے عہدیداروں کا چناؤ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ نوکوٹ کے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے الجعفرکمپلیکس میں انٹراپارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیاانٹراپارٹی الیکشن مین دو گروپوں خوشحال پاکستان پینل اور شاہین پینل مدمقابل تھی انٹراپارٹی الیکشن کی نگرانی کے لئے شبیر احمد کو پرزائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دینے کے لئے مقرر کیا گیاپولنگ سہ پہر تین بجے سے شام سات بجے تک جاری رہی جبکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات اور ہلڑبازی کے بعد جماعت اسلامی نوکوٹ کے امیر محمد اشرف کمبوہ لیاقت قائم خانی اور آصف رضا اور پرزائیڈنگ آفیسر شبیرخان نے معاملہ کو سلجھانے کے لئے ووٹوں کی گنتی کے بغیر ہی متفقہ طور پر دونوں پینل کے امیدواروں سے یوتھ ونگ نوکوٹ کے صدر محمد عمران قائم خانی نائب صدر عطاء الرحمن کمبوہ جنرل سیکریٹر ی محمد ساجد کمبوہ نائب سیکریٹری عبدالقادر قائم خانی ممبر ایگزیکٹیوکونسل صغیر احمد قائم خانی اور ذوالفقار کمبوہ کو منتخب کرکے معاملے کو سلجھادیا ہے ۔