خبررساں اداروں کی دو روزہ عالمی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) خبررساں اداروں کی دوروزہ عالمی کانفرنس آج اتوار سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کا موضوع ہے ’’پاکستانی ذرائع ابلاغ کیلئے مواقع اورچیلنجز ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان، بحرین، چین، مصر، یونان، انڈونیشیا، ایران، لبنان، اومان، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سوڈان،ترکی سمیت بیس ممالک کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس پاکستان کے مثبت تشخص کواجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے خبررساں اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریگی۔