مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

ہفتہ 12 مئی 2018 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب صدر عارف نظامی اور دیگر تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آزاد ا ور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لئے موثر کردارادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف نظامی ایک کہنہ مشق صحافی ہیں جو قوم وملک کی تعمیر میں صحافت کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہرکیا کہ عارف نظامی اپنی انتہائی اہل اور تجربہ کار ٹیم کے ساتھ سی اپی این ای کے فعال کردار کو مزیدتقویت دیں گے۔