Live Updates

پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ملک کے اقتصادی مرکز شہر کراچی میں امن بحال کیا،گورنر سندھ محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ملک کے اقتصادی مرکز شہر کراچی میں امن بحال کیا ہے اور مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت تھی نے میگا شہر کراچی کے لئے بہترین پلان کیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں با لخصوص کراچی میں کاروباری اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کیاکیونکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ قومی آمدنی میٹروپولیٹن شہر سے پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی مییںمختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئیاربوں روپے خرچ کیے ہیں جن میں پانی، سڑک اور گرین لائن کی نقل و حمل شامل ہیں جس سے اس علاقے کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کا آئندہ چند ماہ بعدبہت بڑی تبدیلی نظر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں اچھی حکمرانیکرنیمیں ناکام رہی ہے لیکنان کی قیادت کراچی میں تبدیلی لانے کا دعوی کر رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کراچی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا تو لوگ کیسے انکی پارٹی کو ووٹ ڈالیں گی.انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات