Live Updates

عمران خان ہمارا لاڈلا نہیں ،ْوزات کیخلاف حکومت خود کارروائی نہ کرے تو ہم کیا کرسکتے ہیں، چیف جسٹس

بار بار تاثر کیوں دیا جا رہا ہے کہ عدالت عمران خان کیساتھ کوئی خاص سلوک کر رہی ہے ،ْ وضاحت دیں ورنہ آپ کیخلاف کارروائی کروں گا ،ْ ریمارکس تعمیرات ریگولر کرنے کا فیصلہ ہم نے کیا، عدالت نے بنی گالا تعمیرات ریگولر کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا ،ْطارق فضل چوہدری ریاست جو چاہے فیصلہ کرے، جب تک منظور شدہ پالیسی غیر مناسب نہ ہوئی ہم مداخلت نہیں کریں گے ،ْ چیف جسٹس کے ریمارکس

اتوار 13 مئی 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارا لاڈلا نہیں ،ْوزات کیخلاف حکومت خود کارروائی نہ کرے تو ہم کیا کرسکتے ہیں، بار بار تاثر کیوں دیا جا رہا ہے کہ عدالت عمران خان کیساتھ کوئی خاص سلوک کر رہی ہے ،ْ وضاحت دیں ورنہ آپ کیخلاف کارروائی کروں گا ۔ اتوار کو یہاں سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) طارق فضل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران خان ہمارا لاڈلہ نہیں ہے ،ْاس حوالے سے کی جانے والی بیان بازی درست نہیں، بلائیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو، انہیں ان کا بیان دکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی حکومت نے کرنا ہوتی ہے، حکومت خود کارروائی نہ کرے تو ہم کیا کرسکتے ہیں، بار بار یہ تاثر کیوں دیا جا رہا ہے کہ عدالت عمران خان کے ساتھ کوئی خاص سلوک کر رہی ہے، وضاحت دیں ورنہ آپ کیخلاف کارروائی کروں گا، حکومت نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں تعمیرات ہو چکی ہیں، بتایئے یہ تعمیرات ریگولر کرنے کافیصلہ کس کا تھا۔

طارق فضل چوہدری نے عدالت میں اعتراف کیا کہ تعمیرات ریگولر کرنے کا فیصلہ ہم نے کیا، عدالت نے بنی گالا تعمیرات ریگولر کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کہاں عمران خان کو لاڈلا بنا دیا، ہم نے کہاں عمران خان کو رعایت دی ۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے گھر کی جو دستاویزات جمع کرائیں ان کی تصدیق نہیں ہو سکی، کیس عدالت میں تھا اس لیے کچھ نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا ہے تو تحقیقات کرا لیں، ریاست جو چاہے فیصلہ کرے، جب تک منظور شدہ پالیسی غیر مناسب نہ ہوئی ہم مداخلت نہیں کریں گے۔طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ بنی گالہ تعمیرات سے متعلق سمری بھیجی جا چکی ہے ،ْ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نالے پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا پہلے بھی کہہ چکے ہیں، معاملے پر دو روز میں وفاقی محتسب کو درخواست دی جا سکتی ہے ،ْوفاقی محتسب کورنگ نالہ پر متنازعہ جائیداد کا فیصلہ کرے گا۔بعد ازاں عدالت نے بنی گالا تعمیرات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات