اے پی این ایس کی جانب سے ایڈورٹائزنگ کے مستقبل پر کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

اتوار 13 مئی 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) کی جانب سے ایڈورٹائزنگ کے مستقبل پر کانفرنس آج(پیر)14مئی اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بطور مہمان مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔کانفرنس کے تین سیشنز ہوں گے۔

(جاری ہے)

پہلے سیشن میں شہزاد نواز، فراز مقصود، فواد حسین اور ریحان مرچنٹ، دوسرے سیشن میں محمد سلیم، اشفاق گوندل، عمران سومرو، راجا جہانگیر اور قیصر عالم، جبکہ تیسرے سیشن میں جواد ہمایوں، سہیل قساط، زبیر ریحان اور عمران ارشاد خطاب کریں گے ۔

اس موقع پر پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے سابق صدر آلِ مستنصر پرنٹ میڈیا کے حوالے سے ایڈورٹائزر کا موقف بیان کریں گے ۔ کانفرنس میں معروف ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں، پبلشرز، میڈیا نمائندگان اور اعلی افسران بھی شرکت کریں گے۔