چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے وا لو ں کے مقا صد کسی صو رت پورے نہیں ہو ں گے،عابد شیر علی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیرمملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیرعلی نے انتخابی حلقہ میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے وا لو ں کے مقا صد کسی صو رت پورے نہیں ہو ں گے‘ دھر نو ں سے پاکستان کی حا لت سنور نہیں سکتی بلکہ دھر نو ں اور احتجاج سے معیشت کو نقصان ہو گا‘ اس لئے خدا کیلئے ملک کو ترقی کرنے دیں اور اپنی باری کا انتظار کریں ،میاںمحمد نواز شریف کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں‘میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قراردینے والے انہیں 22 کروڑ عوام کے دلوں سے تاحیات نہیں نکال سکتے ۔

(جاری ہے)

قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی انہیں پہلے سے زیادہ طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے آن لائن کے مطابق چوہدری عابد شیرعلی نے عمران خان‘ آصف زرداری کو للکارتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو روک سکتے ہو تو روک لو‘ 2018ء کے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ اقتدار میں آئے گاجو لوگ آ ج چوردرازے سے حصو ل اقتدار کیلئے منفی سیاست کر ر ہے ہیں و ہ یا د رکھیں کہ آئندہ عام انتخا با ت میں قوم کا رکر د گی کی بنا پر ووٹ دیتے ہو ئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کا کامیاب بنا ئے گی‘ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی جوئیل عامر سہوترا‘ رانا اویس وائس چیئرمین‘ ڈاکٹر مقبول چیئرمین‘ ڈاکٹر فضل قدیر چیئرمین‘ مرزا اعجاز مغل وائس چیئرمین‘ مہر بشیر وائس چیئرمین‘ مرزا محمد اعجاز بیگ چیئرمین کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان و امیدوار پی پی 114 سیف الحق بیگ نے کہا کہ ہم نے آج سے چوہدری عابد شیرعلی کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا‘ انشاء اللہ ہم میاں محمد نواز شریف کے سپاہی چوہدری عابد شیرعلی کو یہاں سے ریکارڈ لیڈ سے جتوائیں گے‘ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی جوئیل عامر سہوترا نے کہا کہ مسیح برادری مسلم برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور میاں محمد نواز شریف کے جانثار ساتھی چوہدری عابد شیرعلی کو کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی‘ انہوں نے قائدین پر زور دیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ساتھی سیف الحق بیگ کو پی پی 114 کا ٹکٹ دیں