نواز شریف کیخلاف پنجاب اسمبلی میں 2 قراردادیں جمع

پیر 14 مئی 2018 14:48

نواز شریف کیخلاف پنجاب اسمبلی میں 2 قراردادیں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں 2 قراردادیں جمع کرادی گئیں۔قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کلبھوشن اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش اور ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں محمود الرشیدکے مطابق نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کو عالمی دبا میں لانے کی مکروہ کوشش ہے، ریاستی ادارے قابل احترام اور ملکی تحفظ کے ضامن ہیں۔تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف غداری کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل کیا جائے۔