پولیس کے کام میں تفتیش ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ کا ماہانہ کرائمز میٹنگ سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 15:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے کہا ہے کہ پولیس کے کام میں تفتیش ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع چارسدہ کے تمام تھانہ جات کے انوسٹی گیشن افسران نے خصوصی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام انوسٹی گیشن افسران کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہانہ کرائم ، زیرِ تفتیش مقدمات، مجرمان اشتہاری اور دیگر تمام معاملات پر تفصیلی بحث ہوئی۔

ٓاس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے کہا کہ تفتیش کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے تفتیش کو جدید سائنسی خطوط پر کیا جائے جبکہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں اگر آپ کو ئی مشکل درپیش ہو رہی ہو تو میرے ساتھ ڈسکس کیا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تفتیش ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈ ی اگر بیکار ہو جائے تو انسان چلنے پھرے کے قابل نہیں رہتا ٹھیک اسی طرح محکمہ پولیس میں تفتیش ہمارے لئے نہایت ہی اہم جز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی پولیس افسران کے ساتھ غفلت اور کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔تفتیشی افسران آپریشن سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کیا کریں۔مزید ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے کہا کہ تفتیش میرٹ کی بنیاد پر کی جائے کسی شہری یا کسی مظلوم کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :