جنازوں میں شرکت کرنے والوں کی گرفتاریاں مداخلت فی الدین ہے ، یاسین ملک

پیر 14 مئی 2018 16:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کو جنازوں میں شامل ہونے پر گرفتار کر کے جیلوں میںڈال دینا مسلمانوں کے دینی امور میں براہ راست مداخلت ہے ۔ بھارت نواز جو آئے روز جمہوریت اور برداشت کے دعوے کرتے پھرتے ہیں کو اپنی ان عوام کش پالیسیوں پر کچھ شرم محسوس کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ قبل بھی بارہمولہ پولیس نے ایسے ہی الزامات کے تحت لبریشن فرنٹ کے علیل نائب چیف آرگنائزر سراج الدین میر اور ضلع صدر بارہمولہ عبدالرشید مغلو کو پی ایس اے لگا کر کورٹ بلوال جیل بھیج دیا ہے جہاں وہ تب سے مقید ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مرے ہوئوں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنا اور سیاسی قائدین و اراکین کو ایسا کرنے کی پاداش میں گرفتار کر کے پی ایس کے تحت جیل بھیجنا براہ راست مسلمانوں کے دینی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے پولیس کے یہ اقدامات جو وہ اپنے سیاسی آقاؤں کی ا یماء پر اٹھا رہی ہے دراصل حکمرانوں کی صریح بوکھلاہٹ اور ان کے کشمیر و مسلم دشمنی کا جیتا جاگتا ثبوت یہ اور ایسے اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

یاسین ملک نے کہا کہ بھارتی افواج ، فورسز اور پولیس اس سے قبل مریق ہوؤں کی لاشوں کے بے حرمتی ان کا مثلہ کرنے کا کام کر رہی ہیں جبکہ گھروں کو مٹی کا تیل اور گیسولین چھڑک کر آگ کی نذر کر دینا بھی کوئی نیا معاملہ نہیں ہے ۔ ۔