سرگودھا،اینٹی کرپشن پولیس کا چھاپہ،

اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 14 مئی 2018 16:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کراسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو 4000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق منیر حسین ایکسائز انسپکٹر، جوہرآبادنے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ افتخار حسین، AETO نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔بندہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں بطور انسپکٹرکام کررہاہے۔

(جاری ہے)

سائل کا تبادلہ سرگودھا سے جوہرآباد ہوا ہے اور کچھ فائلیں سائل کے پاس کمپیوٹر میں فیلڈہونے والی باقی ہیں۔جن کو کمپیوٹر میں فیلڈ کروانے کے لیے افتخار حسینAETOسے رابطہ کیا تو افتخار حسین نے چار ہزار روپے رشوت طلب کی اس سے قبل بھی وہ اسی کام کے لیے 25ہزار روپے رشوت وصول کر چکا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی سپشل ٹیم محمد طارق ملک، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھانے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ طارق فاروق شاہ کی نگرانی میں چھاپہ مارااورافتخار حسین AETOمنیر حسین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ4000روپے موقع سے برآمد کر لی۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :