نوازشریف نے قوم کوسچائی بتانے کا فیصلہ کرلیا ہے،رانا ثناء اللہ

ایک جنرل مجاہدین بنائے،دوسرا دہشتگردبناکرپوری قوم کاخون بہائے،ان کوکوئی پوچھنےوالا نہ ہو،اب یہ ہتھکنڈے استعمال نہیں ہوںگے،نان اسٹیٹ ایکٹرز نہیں تھے تو ٹرائل کس بات کا ہورہا ہے؟22کروڑ عوام نوازشیرف کومحب وطن سمجھتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 مئی 2018 16:53

نوازشریف نے قوم کوسچائی بتانے کا فیصلہ کرلیا ہے،رانا ثناء اللہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز نہیں تھے تو ٹرائل کس بات کا ہورہا ہے؟اجمل قصاب بھی نان اسٹیٹ ایکٹر تھا،نوازشریف نے قوم کوسچائی بتانے کافیصلہ کرلیا،کہ ایک جنرل مجاہدین بنائے ،دوسرا دہشتگردبناکر پوری قوم کاخون بہائے، ان کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو،اب یہ ہتھکنڈے استعمال نہیں ہوں گے۔

انہوں نے آج پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کیا غلط بات کی ہے؟ اگر نان اسٹیٹ ایکٹرز نہیں تھے توپھر ٹرائل کس بات کا ہورہا ہے؟ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ٹرائل کوبروقت مکمل کریں اور تاکہ دنیا کودکھا سکیں۔نوازشریف کی ذات کو اٹیک کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔پہلے ختم نبوت ﷺ پرنوازشریف کی ذات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

اس میں ناکامی ہوئی۔پھر نیب کی جو پریس ریلیز جاری ہوئی تھی وہ بھی ان کی عوام کی نظروں میں مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نادان دوستوں نے یہ نہیں دیکھا کہ بیان ہے کیا؟ انہوں نے صرف نوازشریف کی بیان کوہدف تنقید کرے کی رپورٹنگ کی۔میڈیا میں جو لوگ بیٹھے ہیں ان کی باقاعدہ فیڈنگ ہوتی ہے ۔اب توکوئی ہل جل بھی نہیں سکتا۔ان نادان دوستوں نے پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بات کوتوڑ مروڑ کراس طرح پیش کرنے کی کوشش کی کہ نوازشریف کوبدنام کیا جائے۔یہ تیسرا حربہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام نوازشیرف کومحب وطن سمجھتے ہیں۔ نوازشریف محب وطن، دوست ہے۔ نوازشریف نے پاکستان کوسی پیک دیا، دہشتگردی کو ختم کیا، ایٹمی دھماکے کیے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقدمے درج کروانے والے خود غدار ہیں۔

قوم کونوازشریف نے سچائی بتانی ہے،نوازشریف نے سچائی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے کہ ایک جنرل مجاہدین بنائے ،دوسرا ان مجاہدین کودہشتگردقراردے جس سے پوری قوم خون میں نہا جائے،اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ایک باہر بیٹھ گیا ہے۔اس طرح کے ہتھکنڈے اب استعمال نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ محمود درانی نے توایک تنظیم کا نام بھی لیا ہے،رحمان ملک اور پرویز مشرف کی پریس کانفرنس نکالیں۔انہوں نے کہا کہ اجمل قصاب نان اسٹیٹ ایکٹر ہے۔یہ ہماراسٹینڈ رہا ہے۔کہ ان نان اسٹیٹ ایکٹرز کی ذمہ داری ریاست کی نہیں ہے۔