بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف انجمن تاجران کے اپیل پر شٹرڈؤان اور پہیہ جام ہڑتال

پیر 14 مئی 2018 18:29

سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ اور آل پارٹیز کے اپیل پر سنجاوی بازار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف پہیہ جام اور سٹرڈؤان ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے دوران سنجاوی شہر کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہے ۔جبکہ چار ضلع چوک پر ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئے اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے واپڈا کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔