رات دیر سے اسلام آباد پہنچا، صبح مجھے معلوم ہوا کہ مجھے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے مگر میں نے اجلاس میں نہ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا، انتظار کروں گا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر ہمیں اس حوالے سے بتائیں، قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ

پیر 14 مئی 2018 19:07

رات دیر سے اسلام آباد پہنچا، صبح مجھے معلوم ہوا کہ مجھے بھی قومی سلامتی ..
اسلام آباد۔ 14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہو یا حکومت‘ ہم پارلیمنٹ میں ہوں یا نہ ہوں قومی سلامتی سب کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپنی مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ چونکہ میں گزشتہ رات دیر سے اسلام آباد پہنچا ہوں اس لئے صبح مجھے معلوم ہوا کہ مجھے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے مگر میں نے اجلاس میں نہ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تو اپوزیشن لیڈر ہوں، حکومت فیصلہ کرے کہ کیا کرنا ہے، قومی سلامتی کمیٹی اپنے فیصلے کرے، میں انتظار کروں گا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر ہمیں اس حوالے سے بتائیں۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں‘ اعلیٰ پوزیشنز پر بیٹھنے والوں کو سوچ سمجھ اور سنبھل کر بولنا چاہیے۔