پاکستان میں گلیشئرز تباہی پھیلانے کیلئے تیار، ہنگامی الرٹ جاری

پیر 14 مئی 2018 20:52

پاکستان میں گلیشئرز تباہی پھیلانے کیلئے تیار، ہنگامی الرٹ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( این ڈی ایم ای) لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ شمشال ویلی میں خردوپن گلیشئرز کے پھیلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورت حال کی ہمہ وقت نگرانی جاری رکھی جائے۔ وہ آج وزیرعظم پاکستان کی طرف سے تشکیل کردہ ماہرین کی ٹیم کے شمشال ویلی کے دورہ کے بعد پیش کی جانے والی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل GB-DMA کو تجویر دی کہ شمشال ویلی اور ملحقہ علاقوں میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اطلاعات کا مربوط نظام وضع کیا جائے اور این ڈی ایم اے کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے GB۔DMA کوتمام وفاقی محکمہ جات کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈائریکٹر جنرل GB-DMA فرید احمد نے میٹنگ کے شراکاء کو تفصیلی پریزنٹیشن میں ماہرین کی ٹیم کے جانب سے دی گئی تجاویزکو اجلاس کے سامنے رکھا ، اور موجودہ صورت حال اور خطرے کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن گلیشئرز کے بڑھنے سے مستبقل میں شمشال ویلی اور خصوصاً مین روڈ خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں لہذا صورت حال کا ہمہ وقت نگرانی کو یقینی بنانا ہو گا۔ راٹھور

متعلقہ عنوان :