باچا خان ائر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دوران شارجہ جانیوالے مسافر سے چودہ سوگرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی

پیر 14 مئی 2018 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پشاور کے باچا خان ائر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دوران شارجہ جانیوالے مسافر سے چودہ سوگرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،نجی ائرلائن سے شارجہ جانیوالے مسافر سے چودہ سو ساٹھ گرام آئس منشیات برآمد کرلی ،ملزم عبدالرحمان نے منشیات ٹافیوں کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔