پاکستانی نوجوان کے قاتل امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف سے متعلق حکومت پاکستان کا خاموشی سے شرمناک فیصلہ

غریب پھر سے ہار گیا، وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 14 مئی 2018 20:30

پاکستانی نوجوان کے قاتل امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف سے متعلق حکومت ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء) پاکستانی نوجوان کے قاتل امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف سے متعلق حکومت پاکستان نے خاموشی سے شرمناک فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی نوجوان کو اپنی گاڑی کی ٹکر سے قتل کر دینے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف سے متعلق حکومت پاکستان نے خاموشی سے شرمناک فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے حکم جاری کیا گیا تھا۔ اسی باعث 2 روز قبل امریکا کو کرنل جوزف کو واپس لے جانے کیلئے ملٹری طیارہ بھجوانے کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب وفاقی وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد اب کرنل جوزف بیرون ملک روانہ ہو سکیں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرنل جوزف کو پاکستانی قوانین کے تحت سزا دینے پر بضد تھا۔