ہولی وڈ کی 18 سپر ہیروز فلموں کے 22 ہیروز اور ایک دہشت زدہ ولن کی کبھی ختم نہ ہونے والی لڑائی پر مبنی فلم ’اوینجر: انفنٹی وار‘ کا دنیا بھر میں راج برقرار

منگل 15 مئی 2018 00:08

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ہولی وڈ کی 18 سپر ہیروز فلموں کے 22 ہیروز اور ایک دہشت زدہ ولن کی کبھی ختم نہ ہونے والی لڑائی پر مبنی فلم ’اوینجر: انفنٹی وار‘ کا دنیا بھر میں راج برقرار ہے۔فلم نے جہاں 27 اپریل کو دنیا بھر میں شاندار اوپننگ سے تہلکہ مچایا تھا، وہیں اب اس فلم نے چین میں بھی کمائی کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔

’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی 3 ہفتوں میں جہاں دنیا بھر سے اب تک ایک ارب ڈالر کماکر جہاں نیا اعزاز حاصل کیا ہے، وہیں اس فلم نے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔’اوینجر: انفنٹی وار‘ اب تک ابتدائی 3 ہفتوں میں دنیا سے ایک ارب ڈالر کمانے والی پانچویں فلم بن چکی ہے۔باکس آفس ویب سائٹ ’موجو‘ کے مطابق ’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے چین میں ابتدائی 3 میں 20 کروڑ امریکی ڈالر کماکر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

’اوینجر: انفنٹی وار‘ کو چین میں 10 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا، جس نے پہلے ہی دن 6 کروڑ ڈالر سے زائد کمائی کرکے مارول اسٹوڈیو کی ہی فلم ’بلیک پینتھر‘ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔’بلیک پینتھر‘ نے چین میں پہلے ہی دن ساڑھے 4 کروڑ جب کہ ’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے ساڑھے 6 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کی۔یوں ’اوینجر: انفنٹی وار‘ چین میں پہلے 3 دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن چکی ہے، جب کہ وہ دنیا بھر میں 3 ہفتوں کے دوران ایک ارب ڈالر سمیٹنے والی 5 ویں فلم بن چکی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :