اصغرخان کیس: ایف آئی اےنےتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی
کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اےاحسان صادق کریںگے،اصغرخان کیس1990ء میں اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل اور انتخابات میں دھاندلی کیلئےرقوم کی تقسیم سے متعلق ہے۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ منگل 15 مئی 2018 18:35
(جاری ہے)
چیف جسٹس نےایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے حکم دیا کہ کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلانا پڑے تو بلائیں۔
واضح رہے گزشتہ روز جنرل ر اسلم بیگ اور اسد درانی کی جانب سے دائر نظرثانی درخواستوں کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔ جبکہ فریقین کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت نےفیصلے کے بعد آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔ایف آئی اے کی تحقیقات بھی ایک جگہ ہی رکی ہوئی ہیں۔ حکومت فیصلہ کرے کہ معاملہ ایف آئی اے میں جانا ہے یا نیب میں؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ یہ نہیں معلوم آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنتا ہے یا نہیں۔عدالتی فیصلوں پر من و عن عمل ہونا چاہئیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ حکومت نے کیا،اصغر خان کیس کو بھی حکومت پر چھوڑتے ہیں۔واضح رہے اصغر خان کیس1990ء میں اسلامی اتحاد کی تشکیل اور انتخابات میں دھاندلی کیلئےسیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق ہے۔ ایئر فورس کے سابق سربراہ اصغر خان مرحوم نےسیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.