تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد لیول 1391.35 فٹ پر پہنچ گیا، 14 میں سے 7 پیداواری یونٹ بند

منگل 15 مئی 2018 20:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ کے بعد پانی کی سطح 1391.35 فٹ پر پہنچ گئی، ڈیم کے 14 میں سے 7 پیداواری یونٹ ابھی بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں6 فٹ سے زائد اضافہ کے بعد لیول 1391.35 فٹ ہو گیا ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 46200 اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے 14 میں سے 7 پیداواری یونٹ بند جبکہ 7 پیداواری یونٹس سے 575 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :