نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، میٹرو بس سروس جزوی معطل

ملاقات کیلئے آنیوالے افسر کے زبانی وعدے پر دھرنا ختم کرنے سے انکار ،نا بینا افرادڈفلی پر نعتیں پڑھتے رہے

منگل 15 مئی 2018 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل چوتھے روز بھی کلمہ چوک کے مقام پر میٹرو ٹریک پر دھرنا دے کر اپنا احتجاج جاری رکھا جس سے میٹرو بس سروس جزوی طور پرمعطل رہی ۔

(جاری ہے)

محکمہ سوشل ویلفیئر کے ایک افسر نے نا بینا افراد سے ملاقات کرکے انہیں مطالبا ت تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم کسی بھی زبانی وعدے پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیاگیا۔ نابینا افراد نے کہا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ قابلیت کے مطابق نوکریاں دے ، ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے اور اس کے لئے زبانی یقین دہانی کی بجائے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔اس موقع پر دھرنے پر بیٹھے نا بینا افرد ڈفلی پر نعتیں بھی پڑھتے رہے ۔