لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازمین اڑھائی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

منگل 15 مئی 2018 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازمین اڑھائی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازمین کو اڑھائی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے سے رمضان المبارک سے پہلے ہی ہائیکورٹ بار کے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے، بار ملازمین رمضان المبارک میں روزے رکھنے کیلئے راشن کی خریداری کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازمین کی تنخواہیں اڑھائی ماہ کیلئے لیٹ ہوئی ہیں، جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پنجاب حکومت نے تاحال لاہور ہائیکورٹ بار کو سالانہ گرانٹ نہیں دی، جس کی وجہ سے ابھی تک تنخواہوں کے علاوہ بار کے دیگر معاملات بھی متاثر ہوئے ہیں۔