قومی اسمبلی اجلاس ، پی ٹی آئی کو کورم کی نشاندہی پر سبکی کا سامنا

منگل 15 مئی 2018 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کو کورم کی نشاندہی پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جب بجٹ پر بحث سمیٹنے کے لئے تقریر کر رہے تھے تو اس دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق نے کورم کی نشاندہی کردی جب کہ اس دوران پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان واک آئوٹ پر تھے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نکلنے پر کارروائی شروع ہوئی اور اپوزیشن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کچھ دیر بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان ایوان میں واپس آگئے۔