مسلم لیگ ن نے انتخابات 2018کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے امیدوار 15سے 25مئی کے درمیان آن لائن درخواستیں جمع کروائیں ، شہباز شریف کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 مئی 2018 23:09

مسلم لیگ ن نے انتخابات 2018کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15مئی 2018ء ) :مسلم لیگ ن نے انتخابات 2018کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے اس حوالے سے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے امیدوار 15سے 25مئی کے درمیان آن لائن درخواستیں جمع کروائیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے بھی عام انتخابات کی تیاریوں کا حتمی آغاز کر دیا ہے۔

ایک جانب ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سیاسی شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب پارٹی کی جانب سے بھی الیکشن کی تیاریوں کے لیے حتمی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن نے انتخابات 2018کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے اس حوالے سے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے امیدوار 15سے 25مئی کے درمیان آن لائن درخواستیں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ٹوئیٹ میں آن لائن فارم کا عکس بھی پوسٹ کیا گیا ۔فارم پر امیدواروں سے حلف بھی لیا جا رہا ہے جس میں ہر امیدوار یہ حلف اٹھائے گا کہ وہ آئین کی شق 62اور 63پر پورا اترتا ہے۔دوسری جانب پارٹی ٹکٹ کے حصول لیے فیس بھی مقرر کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے مقرر کی گئی فیس 50ہزار روپے جبکہ مخصوص نشست کے لیے 1لاکھ روپے فیس جمع کروانا ہوا گی اسی طرح صوبائی اسمبلی کی جنرل سیٹ کے لیے 30ہزار روپے اور مخصوص نشست کے لیے 75ہزار روپے فیس جمع کروانی ہو گی۔

فارم میں مسلم لیگ ن سے سیاسی وابستگی کے حوالے سے تفصیلات بھی درج کرنا ہوں گی۔خواہش مند امیدوار 15مئی سے 25مئی کے درمیان اپنی درخواستیں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹریٹ 180-Hماڈل ٹاون میں بذریعہ کورئیر یا بذات خود جمع کروا سکتے ہیں۔