پیپلز پارٹی کی حکومت پانی کی تقسیم میں ناانصافی کررہی ہے،خاوند بخش جیحیجو

بدھ 16 مئی 2018 00:00

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی حکومت پانی کی تقسیم میں ناانصافی کررہی ہے۔ یہ بات تعلقہ دیہی حیدرآباد کے سابق ناظم اور تحریک انصاف کے رہنما خاوند بخش جیحی جو نے حیدرآباد میں محکمہ آب پاشی کے دفتر کے باہر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

دھرنے میں سینکڑوں افراد شریک تھے جو پانی دینے اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے آدمیوں کی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نہری نظام پر بااثر اور سابق صوبائی وزیر کے آدمی قابض ہیں وہ تمام کاشت کاروں کو منصفانہ طور پر پانی فراہم نہیں کررہے ہیں اور کئی واٹر کورس بند کردیئے گئے ہیں انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر انصاف نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔