ساہیوال،ڈاکودو بیوپاریوں سے تین لاکھ 54ہزار روپے کی نقدی،ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل لوٹ کر فرار

بدھ مئی 15:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) یہاں ڈاکوئوں نے دو بیوپاریوں سے تین لاکھ 54ہزار روپے کی نقدی،ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چک 65۔

(جاری ہے)

جی ڈی کا بیوپاری محمد امیر کامیانہ اپنی موٹر سائیکل 4714/SLKپر حبیب بینک قادر آباد سے کیس لے کر واپس نور شاہ قادر آباد روڈ پر اپنے چک جارہا تھا کہ چک 63/4Rکے قریب موٹر سائیکل پر تعاقب کر تے ہوئے دو ڈاکو آگئے اسلحہ تان کر نقدی دو لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل محمد امیر کامیانہ سے چھین کر فرار ہو گئے ۔

ساہیوال پاکپتن روڈ پر چک 98/9.Lکے قریب نور پور سے آنے والے بیوپاری محمد عاصم سے تین ڈاکوئوں نے نقدی 94ہزار روپے موبائل اور موٹر سائیکل گن پوائینٹ پر چھین کر فرار ہو گئے ۔۔پولیس ڈیرہ رحیم اور نور شاہ نے مقدمات درج کر لئے ہیں ابھی تک کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :