رواں سال ماہ صیام کا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے اور 2 منٹ کا ہوگا

سب سے مختصر دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا

بدھ مئی 18:19

رواں سال ماہ صیام کا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے اور 2 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) رواں سال ماہ صیام کا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے اور 2 منٹ کا ہوگا ،ْ سب سے مختصر دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے اکثر ممالک میں ماہ صیام کا آغاز (آج) جمعرات سے ہوگا۔ سحر اور افطار کے اوقات دنیا بھر میں اپنے اپنے موسم کے مطابق ہوتے ہیں جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت سے جڑے ہوتے ہیں ،ْ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا بھر میں 21 گھنٹوں سے لے کر 11 گھنٹے تک کا روزہ رکھا جاتا ہے ،ْ اس دوران مسلمان خود کو بھوکا رکھتے ہیں۔

رواں برس دنیا میں سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے 02 منٹ کا ہوگا اسی طرح آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن کے رہائشی 19 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اسی ترتیب سے روس،، جرمنی،، آئرلینڈ، برطانیہ،، بلجیم اور دیگر یورپی ملکوں میں 18 گھنٹے کا روزہ ہوگا ،ْ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔

دوسری جانب ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا اور سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔ سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔