کورنگی اورسہراب گوٹھ میں دومختلف ٹریفک حادثوں کے دوران 2افرادجاں بحق

بدھ 16 مئی 2018 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) کورنگی اورسہراب گوٹھ میں دومختلف ٹریفک حادثوں کے دوران 2افرادجاں بحق ہوگئے،جنہیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے سنگرچورنگی کے قریب نامعلوم تیزرفتارٹرالرنے ٹکرمارکرایک شخص کوکچل دیا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اورڈرائیورگاڑی سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کواپنی تحویل میں لینے کے بعدجائے وقوعہ سے تمام شواہداکھٹے کئے اوربعدازاں ںنعش کوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا،جہاںپرمتوفی کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کاکہناہے کہ ڈرائیوراورگاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے اورڈرائیورکوجلدگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ،دوسری جانب سہراب گوٹھ الآصف اسکوائرکے قریب پنجاب بس اڈے کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 39سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کاکہناہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیاہے ،نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوارشہری کوکچل کرجاں بحق کردیااورڈرائیورگاڑی سمیت فرارہوگیا،#