پی ٹی آئی حکومت نے سوات کی تاریخ میں پہلی بار دریائوں اور برساتی نالوں کی ماسٹر پلاننگ کی،فضل حکیم خان

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے سوات کی تاریخ میں پہلی بار دریائوں اور برساتی نالوں کی ماسٹر پلاننگ کی جس کے تحت دونوں اطراف کی آبادی کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے اور نقصانات کم سے کم سطح پر لانے کیلئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور نالوں کی صفائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ منگورہ سٹی کے تمام ندی نالوں اور خوڑوں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے حفاظتی پشتے تعمیر کرکے خوبصورت جنگلے بھی لگا دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو بے پناہ سہولت ملی ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک یہ یورپی ممالک کی طرح جدید شہرنہ بن جائے وہ سیدو شریف کے قریب شاہین آباد خوڑ پر زیرتعمیر حفاظتی پشتوں کے معائنہ کے موقع پر وہاں جمع ہونے والے لوگوں سے باتیں کر رہے تھے ناظم ویلج کونسل سیدو شریف ٹو حیدرعلی، جنرل کونسلر سراج بابا،پی ٹی آئی کے ورکرز اور محکمہ آبپاشی کے اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ شہر کے برساتی خوڑوں پر حفاظتی پشتوں کی وجہ سے یہاں کی خوبصورتی بڑھنے کے علاوہ قبضہ مافیا کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی جو غیرقانونی تجاوزات کا باعث بن رہے تھے اور اسکی وجہ سے سیلاب کے دوران مقامی آبادیوں کو شدید نقصانات درپیش تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حقدار کو حق دلانے کی نئی روایت ڈالی ہے جس کی وجہ سے حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :