کراچی ،تیز رفتار گاڑیوں نے 2 افراد کو کچل دیا

بدھ 16 مئی 2018 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) کورنگی اور سہراب گوٹھ میں ٹریفک حادثہ 2افراد جاں بحق ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر مار کر ایک شخص کو ہلاک کردیا اور ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کئے اوربعد ازاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔جہاں پر متوفی کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے کہا کہ ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور ڈرائیور کو جلد گرفتار کر کے قانو ن کے کٹہرے میں لائینگے ۔ادھر سہراب گوٹھ الآصف اسکوئر کے قریب پنجاب بس اڈے کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 39 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار شہر ی کو کچل کر ہلاک کیا اور ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔#