پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا،پاکستان میں روزے کا اوسط دورانیہ 15گھنٹے کا ہوگا
پاکستان کا طویل ترین روزہ آخری جب کہ پہلا روزہ مختصر ترین روزہ ہوگا،جب کہ پہلے اور آخری روزےکے دورانیے میں 32 منٹ کا فرق ہوگا
سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 00:24
(جاری ہے)
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ان شہادتوں کا جائزہ لینے اور ان کی تصدیق کرنے کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان میں کل بروز جمعرات 17 مئی رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
جبکہ آج بروز بدھ کی شب سے نماز تراوح کا آغاز بھی ہو جائے گا۔ پاکستان میں پہلی سحری کا اختتام 4بج کر 21منٹ جبکہ آخری سحری کا اختتام 4 بج کے 12 منٹ پر ہو گا۔دوسری جانب پہلی افطاری 7 بج کر 11منٹ جبکہ آخری افطار 7بج کر 23 منٹ پر ہو گا۔پہلا روزہ 15گھنٹے اور 33منٹ کا جبکہ آخری روزے کا دورانیہ 15گھنٹے اور 45 منٹ ہوگا۔یوں پاکستان میں پہلا روزہ اس ماہ رمضان کا مختصر ترین جبکہ آخری روزہ طویل ترین روزہ ہوگا جبکہ پہلے اور آخری روزے میں 32منٹ کا فرق ہوگا یعنی آخری روزہ پہلے روزے سے 32منٹ بڑا ہوگا۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ دنیا بھر میں رمضان کا پہلا روزہ 17مئی کو رکھا جائے گا جبکہ ترکی دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس نے کل ہی اپنے ملک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا تھا اور وہاں 16مئی کو پہلا روزہ رکھا گیا جبکہ بنگلہ دیش دنیا کا واحد ملک ہے جس میں رمضان کا آغاز 18مئی سے ہونے جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.