محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی رینکنگ جاری کردی

جمعرات 17 مئی 2018 14:55

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میں بہاولپورپہلے، ڈی جی خان دوسرے جبکہ لاہور پانچویںنمبر پر رہا ہے، رینکنگ انٹرمیڈیٹ اور بی اے /بی ایس سی کے نتائج اور سرکاری کالجز کے ماہانہ دورہ کے تناسب سے کی گئی ہے، ایچ ای ڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری کالجز میںسپیشل انسپکشن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹرز کی طرف سے ماہانہ کارکردگی رپورٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آفس بھجوانے سے مشروط کی گئی ہے نیز اس کو اے پلس کیٹیگری میں بھی شامل کیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق رینکنگ میں ایف ای/ایف ایس سی اور بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں بہتری کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے سرکاری کالجز کو خصوصی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں، نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی رینکنگ میں بہاولپور پہلے، ڈی جی خان دوسرے، فیصل آباد تیسرے، گوجرانوالہ چوتھے، لاہور پانچویں، ملتان چھٹے، راولپنڈی ساتویں، ساہیوال آٹھویں اور سرگودھا نویں نمبر پر ہے، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :