شکرگڑھ: بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ، گولہ باری، درجنوںمویشی اور ایک بچہ سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعرات 17 مئی 2018 17:51

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری۔ درجنوںمویشی اور ایک بچہ سمیت تین افراد شدید زخمی بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری پر اس وقت فائرنگ مارٹر شیلنگ شروع کر دی جب لوگ سحری کے لئے اٹھے تھے بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گذشتہ روز بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری کے دیہات۔

ٹمبر چک۔سکھوچک۔ سکمال تغلپور۔

(جاری ہے)

سانبلی بھوپالپور سیکٹر کے دیہاتوں کو نشانہ بنایابھارتی فائرنگ سے سکھوچک کے دو رہائشی فیض احمد ابیال کا عدیم اور وقاص شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے سحری کے وقت نقل مکانی کی شہریوں نے بتایا کہ وہ صرف اپنے بچوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں خود وہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سینہ سپر ہیں چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں بھارت کی جانب سے پھینکا جانے والا ایک گولہ پھٹ نہ سکا روزہ داروں نے پانی پی کرروزہ رکھا