تحریک انصاف کا صوبہ پوٹھوہار بنانے کا مطالبہ ،قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعرات 17 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) جنوبی پنجاب صوبہ کے بعد تحریک انصاف نے صوبہ پوٹھوہار بنانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عارف عباسی کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی موجودہ انتظامی صورتحال انتہائی ابتر ہے ،موجودہ حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیز کی وجہ سے شمالی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔شمالی پنجاب کے عوام شدید بے چینی اور مایوسی کا شکار ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن اور سرگودھا ڈویژن پر مشتمل ایک نیا صوبہ پوٹھوہار تشکیل دیا جائے۔