مانسہرہ میں بالاکوٹ بائی پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم شدید زخمی

جمعہ 18 مئی 2018 15:49

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) مانسہرہ میں بالاکوٹ بائی پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ بالاکوٹ بائی پاس پر یوٹیلٹی سٹور عطرشیشہ کا ملازم نعیم سواتی سڑک کراس کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کو مقامی ہسپتال مانسہرہ پہنچا دیا گیا ہے۔ گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :