سیاسی وسماجی شخصیت ملک الطاف پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی میں شامل ہو گئے

جمعہ 18 مئی 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) ملک کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ملک الطاف نے پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میںپی ایف ایم کے چیئر مین ہارون خواجہ سے ملاقات کی اور پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔چیئر مین پی ایف ایم ہارون خواجہ نے اپنے دیرینہ متحرک ساتھی ملک الطاف کو خوش آمدید کہا اور انہیں مرکزی عہدیدار کی حیثیت سے پی ایف ایم کی تنظیم سازی اور ممبر شپ مہم کو مستحکم کرنے کے حوالے سے کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک الطاف نے کہا کہ میں نے کچھ ذاتی وجوہات کیوجہ سے پارٹی چھوڑی تھی لیکن اب میں نے پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے منشور اور چیئرمین ہارون خواجہ کے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے انقلابی اصلاحات پر مبنی پیغام کوپاکستان کے طول و عرض تک پہنچانے میں اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لاوں گا۔اس موقع پر پی ایف ایم کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد بلال صابر نے ملک الطاف کوپارٹی میں دوبارہ شمولیت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :