نارنگ منڈی،رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،عوام کو شدید پریشانی

جمعہ 18 مئی 2018 16:16

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) نارنگ منڈی و گرد و نواح میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر بھی بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا رکھا اور سینکڑوں روزہ دار نماز جمعہ کی تیاری سے محروم رہے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی یہاں بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا ۔انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ عوام پر بد ترین ظلم ہے ۔