وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے 423 سکولوں میں پہلی سے 10 ویں جماعت کے طلباء میں مفت کتابیں تقسیم کرنے کامرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا

جمعہ 18 مئی 2018 16:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 423 سکولوں میں پہلی سے 10 ویں جماعت کے طلباء میں مفت کتابیں تقسیم کرنے کامرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ جمعہ کو وفاقی نظامت تعلیمات کے ذرائع نی بتایاکہ 9ویں جماعت کی مسلم طلباء کے لئے اسلامیات اور غیر مسلم کے لئے اخلاقیات کی کتاب متحدہ علماء کونسل پنجاب کی نظر ثانی کے مرحلہ میں ہونے کی وجہ سے تقسیم نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

رواں سال ایک کروڑ 60 لاکھ روپے اسلام آباد کے سکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم کے لئے مختص کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ سال یہ رقم ایک کروڑ 40لاکھ تھی۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل حسنات احمد قریشی نے ا ے پی پی کو بتایاکہ کتابوں کی مفت تقسیم کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل کورس کے کچھ حصے اساتذہ کو پڑھانے کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کمپیوٹر کے موضوع کی کتا ب ابھی تک نافذ نہیں ہوئی ہے جبکہ ایف ڈی ای نے اپنے خرچہ پر اسلام آباد کے سٹوروں میں قائم 226 کمپیوٹر لیبارٹریوں میں 6،6 کتابوں کے سیٹ فراہم کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :