Live Updates

دامن صاف ہے ،قانون سب کیلئے برابر ہے ،ماضی کی طرح اب بھی

سرخروہونگے‘حمزہ شہباز مشرف دور میں 10سال نیب کا سامنا کیا ،بے نظیر دور 93میں بیگنا ہ 6ماہ جیل میںرہا زرداری کے سوئس اکائونٹس اورعمران خان کے معاملات کی بھی چھان بین ہونی چاہیے ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 مئی 2018 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہدامن صاف ہو توکسی چیز کا ڈرنہیں ہوتا ایک عام شہری کی طرح قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نیب آفس آیاہوں اورآ ئیندہ بھی بلایا گیا تو ضرور آئیںگے اورانشاء اللہ ماضی کی طرح اب بھی سرخرو ہونگے ۔ نیب کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ مشرف دور میں10سال نیب کا سامنا کیا،جنہوں نے کئی برسوںتک ہماری ہرتفصیل کو کھنگالا لیکن کچھ نہیں ملا،مجھے بے نظیر کے 93کے دور حکومت میں 6ماہ اڈیالہ جیل بھگتنا پڑی او ربالاآخر بے گناہ اورکم عمر قیدی قراردیاگیا۔

انہوںنے کہاکہ قانون سب کیلئے برابر ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوناچاہیے قوم جانتی ہے کہ زرداری کے سوئس اکائونٹس بھی مسلمہ حقیقت ہیں اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے لیکر ایک ارب درخت لگانے کا دعوی کرنے والے عمران خان کے معاملات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

آج پشارور میں دھول اڑ رہی ہے جبکہ لاہور میں میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین کا بھی افتتاح ہوچکا ہے ، پونے پانچ سال بعد پی ٹی آئی کووہی میڑو بس کے پی کے میںبنانیکا خیال آگیا ہے جو31ارب کے مقابلے میں 71ارب میںبن رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان قرضے معاف کرانے والے جہانگیر ترین اور قبضہ مافیہ علیم خان کے ساتھ کونسی تبدیلی لاناچاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہاکہ مستقبل میں ملک کوآگے بڑھنا ہے بروقت اور صاف اورشفاف انتخابات منعقد ہونا چاہیے تاکہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ اصل احتساب عوام نے کرنا ہے جب الیکشن کا میدان سجے گا تو سچ سامنے آجائے گا ۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ عزت اللہ تعالیٰ نے دینی ہے اقتدارآنی جانی چیز ہے اصل طاقت عوام کی خدمت سے حاصل ہوتی ہے اور گزشتہ 5برسوں کے ہمارے کام سب کے سامنے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لوگ چہرے نہیںکام یاد رکھتے ہیں اور انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)کو دوبارہ بھاری مینڈیٹ حاصل ہوگا۔حمزہ شہباز نے کہاکہ ہمیشہ قانون کا احترام کیا اور آئیندہ بھی کرتے رہیںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات