بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے عہدیداروں کے ناموں کی منظوری دیدی

جمعہ 18 مئی 2018 20:47

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے عہدیداروں کے ناموں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے عہدیداروں کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت میرانی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے سینئر نائب صدر، روما مٹو نائب صدر I، طارق بلیدی نائب صدر II، اسحاق بروہی نائب صدر III اور نادر گبول نائب صدر IV جبکہ شعیب مرزا جنرل سیکریٹری، مسرور راجپوت ڈپٹی جنرل سیکریٹری I، اعظم ہانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری II، تیمور مہر انفارمیشن سیکریٹری، تیمور ڈومکی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری I، اقربا فاطمہ ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری II، ساگر میمن فنانس سیکریٹری، ماجد کلہوڑ کوآرڈینینیشن سیکریٹری، وسیم اختر ریکارڈز اینڈ ایونٹ سیکریٹری جبکہ مزمل چانڈیو آفس سیکریٹری ہونگے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے پولٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے مذکورہ ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔