بلاول بھٹو زرداری کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت

عالمی برادری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مزموم عزائم کا نوٹس لے، مودی کے ہاتھ اپنے ہی ملک کے مسلمانوں اور دلتوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، بھارتی گجرات کا قصائی پاکستان کی حدود میں فائرنگ اور اشتعال انگیزی سے باز رہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کا مذمتی بیان

جمعہ 18 مئی 2018 21:48

بلاول بھٹو زرداری کی  ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مزموم عزائم کا نوٹس لے، مودی کے ہاتھ اپنے ہی ملک کے مسلمانوں اور دلتوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، بھارتی گجرات کا قصائی پاکستان کی حدود میں فائرنگ اور اشتعال انگیزی سے باز شرہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نریندر مودی کے مزموم عزائم کا نوٹس لے، مودی کے ہاتھ اپنے ہی ملک کے مسلمانوں اور دلتوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، بھارتی گجرات کا قصائی اس طرح کی اشتعال انگیزی سے باز آجائے۔