پرویز رشید نے چوہدری نثار کی پارٹی کی موجودگی میں کسی بھی بورڈ کا حصہ بننے سے انکار کردیا
سابق وزیر داخلہ اگر کسی بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوئے تو وہ اس بورڈ کا کسی صورت حصہ نہیں بنیں گے: پرویز رشید
محمد علی جمعہ 18 مئی 2018 21:47
(جاری ہے)
انتخابات سر پر ہیں، ایسے میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
تاہم ایک ن لیگ ہے جو اب تک صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے امیدواروں کو ٹکٹس دینے کا مرحلہ ہی شروع نہیں کر پائی۔ اس حوالے سے جلد ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم اب اس معاملے کو لے کر بھی پارٹی کے رہنماوں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے پرویز رشید کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ پرویز رشید نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار کی پارٹی کی موجودگی میں کسی بھی بورڈ کا حصہ نہیں بنوں گا۔ پرویز رشید کہتے ہیں کہ سابق وزیر داخلہ اگر کسی بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوئے تو وہ اس بورڈ کا کسی صورت حصہ نہیں بنیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے آپسی اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ دونوں رہنما ماضی میں ایک دوسرے پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ دونوں رہنماوں کے آپسی اختلافات کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ن کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.