کراچی ،ْبااثر شخص نے کانوینٹ جیسز اینڈ میری اسکول کے نئے کیمپس کی تعمیر رکوادی

اسکول انتظامیہ نے انتظامی اداروں اور حکومت سے رابطہ کیا مگر کوئی بھی ان کی مدد نہیں کرسکا

ہفتہ 19 مئی 2018 13:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سنگ بنیاد رکھے جانے کے باوجود کراچی کے تاریخی کانوینٹ جیسس اینڈ میری اسکول کے نئے کیمپس کی تعمیر روک دی گئی۔

(جاری ہے)

شہر میں اعلیٰ درس و تدریس کے اس ادارے کی توسیع کیلئے انتظامی اداروں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے تمام کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے تاہم کچھ ہی دن گزرنے کے بعد ایک با اثر شخص کے حکم پر تعمیرات رکوا دی گئیں ،ْیہاں تک کہ سنگ بنیاد کی تختی تک گرادی گئی۔

اسکول انتظامیہ نے انتظامی اداروں اور حکومت سے رابطہ کیا مگر کوئی بھی ان کی مدد نہیں کرسکا۔25 اپریل 2018 کو وزیر اعلیٰ سندھ نے کلفٹن بلاک پانچ میں 5 ہزار گز کے اس نئے کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا اور تعمیرات کا آغاز کردیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں کمشنر کراچی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا ،ْ ڈپٹی کمشنر بھی خاموش رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :